9 مئی 2017 - 10:39
افغانستان: دینی مدرسے میں بم دھماکہ

افغانستان کے صوبہ پروان کے ایک دینی مدرسے میں بم دھماکے میں صوبائی علما کونسل کے سربراہ جاں بحق ہوگئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ پروان کے شہر چابکار کے ایک دینی مدرسے میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں صوبائی علماء کونسل کے سربراہ شاہ آغا حنفی جاں بحق ہوگئے- اس دھماکے میں ان کے تین شاگرد بھی جاں بحق ہوئے ہیں - خبروں میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے - ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن افغان حکام اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری طالبان گروہ پر عائد کرتے ہیں.

.......

/169